شہباز شریف کا محمود اچکزئی کو ایک اور خط، مذاکرات کی دعوت دےدی


اسلام آباد:(بیورورپورٹ)وزیراعظم شہبازشریف کااپوزیشن لیڈر محمود اچکزئی کو ایک اور خط ،مذاکرات کی دعوت دےدی۔

ذرائع کے مطابق خط بات چیت کی دعوت دینے کےساتھ اپوزیشن لیڈر کو ملاقات اور الیکشن کمیشن میں تعیناتیوں کے معاملے پر لکھا گیا۔

اپوزیشن ترجمان اخوانزادہ یوسفزئی نے خط موصول ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے کہاحکومت ماضی کی ملاقاتوں کی کمٹمنٹ سے پیچھے ہٹتی نظر آرہی ہے، امید ہے رانا ثنا و دیگر اپنی زبان پر قائم رہیں گے۔