اقوام متحدہ میں امریکی اور ایرانی وفود کے درمیان تین گھنٹے طویل ملاقات ہوئی: ٹرمپ

نیویارک (مشرق نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ امریکی اور ایرانی حکام نے منگل کے روز اقوام متحدہ میں ملاقات کی جو 3 گھنٹوں تک جاری رہی۔ امریکی صدر نے تصدیق کی ہے کہ جیرڈ کشنر اور اسٹیو وٹکوف اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کے موقع پر ایرانی وفد سے ملاقات کرنے والی امریکی ٹیم کا حصہ تھے۔

صدر ٹرمپ نے نیویارک میں میڈیا سے گفگتو میں کہا کہ سٹیووٹکوف اور جیرڈ کشنر کی ایران کے ثالثوں کے ساتھ بہت اچھی ملاقات ہوئی، دیکھیں گے اس معاملے میں کیا پیشرفت ہوتی ہے، ایران کے ساتھ معاہدے پر پیشرفت کی امید ہے، مڈٹرم الیکشن کے بعد یا پہلے ایران سے ڈیل ہوجائیگی۔ ٹرمپ نے کہا کہ مستقبل میں ایران کے ساتھ ایک اور ملاقات بھی طے کی ہے، ایرانیوں کے مفاد میں ہے کہ ڈیل کرلیں۔