ایک ٹوکن پر 5لٹر پٹرول کی شرط ختم، ریلیف مستحق تک پہنچنا چاہیے،نائب وزیراعظم

اسلام آباد: (بیورورپورٹ)حکومت نے ریلیف سکیم کے تحت ایک ٹوکن پر 5لٹر پٹرول کی حد ختم کردی۔

صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی شزا فاطمہ نے کہاعالمی سطح پر تیل قیمتیں بڑھنے پروزیراعظم نے عوام کےلئے خصوصی ریلیف پروگرام شروع کیا ،5لٹر سے کم پٹرول ڈلوانے والے موٹرسائیکل، چنگچی اور رکشوں کو ہفتے میں 500روپے کی رعایت ملے گی، یکم جنوری 2006کے بعد رجسٹرڈ تمام موٹرسائیکل، چنگچی سکیم میں رجسٹریشن کےلئے اہل ہوں گے،عوام کسی بھی فراڈ سے بچنے کیلئے ذاتی معلومات کسی سے شیئر نہ کریں۔

دریں اثنانائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی زیر صدارت قومی سٹیئرنگ کمیٹی کے اجلاس میںوزیراعظم کی خصوصی فیول ریلیف سکیم پر عملدرآمد کا جائزہ لیا گیا،اجلاس میں انٹرنیٹ کی سہولت سے محروم علاقوں میں قائم ایندھن سٹیشنز کےلئے ایس ایم ایس کے ذریعے فیول ٹوکنز ریڈیم کرنے کی منظوری دی گئی،اسحاق ڈار نے ہدایت کی ہر کھلے و فعال فیول سٹیشن کو سسٹم میں شامل ،مستقل طور پر بند سٹیشنز یا صرف ڈیزل فروخت کرنے والے سٹیشنز کو خارج کیا جائے،ریلیف بلا رکاوٹ مستحق افراد تک پہنچنا چاہیے۔