مظفرآباد :(مشرق نیوز)آزاد کشمیر میں صدارتی انتخاب24ستمبر کو ہوگا،الیکشن کمیشن نے شیڈول کااعلان کردیا۔
چیف الیکشن کمشنر جسٹس (ر) غلام مصطفی مغل نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا صدارتی امیدوار 19 ستمبر کو صبح 10 سے دوپہر 12 بجے تک کاغذات نامزدگی جمع کرا سکیں گے،19تاریخ کو ہی جانچ پڑتال ،23 ستمبر تک کاغذات نامزدگی واپس لیے جاسکیں گے،صدارتی انتخاب کیلئے پولنگ 24 ستمبر کو صبح 10 سے دوپہر ایک بجے تک آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی ہال میں ہوگی۔
آزاد کشمیر میں صدارتی انتخاب24ستمبر کو ہوگا،شیڈول کا اعلان

















