اسلام آباد:(بیورورپورٹ) وزیراعظم شہباز شریف لوڈشیڈنگ پر برہم،کسی بھی علاقے میں 2گھنٹے سے زیادہ لوڈشیڈنگ نہ کرنے کی ہدایت کردی۔
شہباز شریف کی زیرصدارت ملک میں بجلی کی لوڈ مینجمنٹ پر ہونےوالے اہم جائزہ اجلاس میں مختلف شہروں میں بجلی کی بڑھتی لوڈشیڈنگ کی صورتحال کا جائزہ لیا گیا،حکام نے بریفنگ دیتے ہوئے کہا آبنائے ہرمز میں کشیدگی اور ترسیلی مشکلات کے باعث آر ایل این جی کی فراہمی متاثر ہونے سے بجلی کی پیداوار میں کمی آئی،آر ایل این جی کی فراہمی متاثر ہونے کے باعث طلب اور رسد میں توازن برقرار رکھنے کےلئے لوڈ مینجمنٹ کرنا پڑ رہی ہے۔
وزیراعظم نے بجلی کی غیر معمولی لوڈشیڈنگ پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے متعلقہ حکام کو عوام کو ریلیف فراہم کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہاآر ایل این جی کی ترسیل میں تعطل سے نمٹنے کےلئے فوری اقدامات اور بجلی کی پیداوار و ترسیل کےلئے دستیاب تمام وسائل موثر انداز میں استعمال کیے جائیں،کسی بھی علاقے میں 2 گھنٹے سے زیادہ بجلی کی لوڈشیڈنگ نہیں ہونی چاہیے۔
شہباز شریف نے بجلی صارفین کی شکایات کے بروقت ازالے کےلئے ڈسکوز کی سطح پر کنزیومر گریوینس ریڈریسل کمیٹیاں قائم کرنے کے احکامات دیتے ہوئے کہاشکایات کے ازالے کےلئے قائم کمیٹیوں میں عوامی نمائندگی یقینی ،تمام گریونس ریڈریسل کمیٹیوں کو ایک ہفتے کے اندر فعال کیا جائے۔
علاوہ ازیں ایک اور اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کسانوں کو فصلوں کی نگرانی کےلئے دستیاب موبائل ایپ پرآگاہی بڑھانے کےلئے موثر میڈیا مہم چلانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہازرعی شعبے کی برآمدات بڑھانے کےلئے زرعی مصنوعات میں ویلیو ایڈیشن ناگزیر ہے ،زرعی شعبے کا ملکی معیشت کی ترقی اور استحکام میں کلیدی کردار ہے ،پاکستان کی زرعی مصنوعات کےلئے عالمی منڈیوں میں رسائی بڑھانے اور نئی منڈیاں تلاش کرنے کےلئے مربوط اقدامات لیے جائیں۔
وزیراعظم شہبازشریف نے کشمیر چوک انڈرپاس منصوبے کا افتتاح کردیا
قانونی نوٹس کا انتظار ہے ، چودھری سالک کا مریم اورنگزیب کو جواب
فضل الرحمن سے منسلک مدرسہ اختر العلوم کو غیر قانونی تعمیر پر نوٹس
پاکستان،روس ٹیکنالوجی شعبے میں تعاون بڑھانے پر متفق، معاہدوں کی راہ ہموار
دفاعی صلاحیتوں کی ترقی، چیلنجز سے نمٹنے کیلئے مسلسل تربیت ناگزیر ہے، فیلڈ مارشل
عوام کو سبسڈی نہ دینے والے پٹرول پمپس کے لائسنس منسوخ کیے جائیں،وزیراعظم
دہشتگردحملوں کیخلاف کے پی اسمبلی میں کبھی قرارداد نہیں آئی ،فیصل کریم کنڈی
پاکستان میں بھی چھوٹے چھوٹے ٹرمپ موجود ہیں،علامہ راجہ ناصر عباس
ایوان نمائندگان میں ڈیموکریٹس کی 100 سے زائد خواتین کامیاب
چونیاں ،زہریلی کھیر کھانے سے ایک خاندان کے 5 بچے جاں بحق


















