9 مئی مقدمات میں 2023 سے روپوش سابق رکن اسمبلی حماد اظہر گرفتار


لاہور: (کرائم رپورٹر،خبر نگار)9 مئی مقدمات میں 2023 سے روپوش سابق رکن قومی اسمبلی حماد اظہر کو گرفتار کرلیا گیا۔

پولیس ذرائع کے مطابق حماد اظہر کو دوست کے گھر سے پکڑا،انویسٹی گیشن ونگ کے حوالے کردیا گیا ، حماد اظہر 9 مئی کے 50 سے زائد مقدمات میں بھی نامزد ملزم ہیں۔

دوسری جانب پی ٹی آئی نے کہاحماد اظہر کی گرفتاری سیاسی انتقام، ریاستی جبر اور فسطائی ہتھکنڈوں کا تسلسل ،حکومت سیاسی مخالفین کو دبانے ،آواز خاموش کرنے کےلئے ریاستی طاقت کا بے دریغ استعمال کر رہی ہے،حماد اظہر سابق وفاقی وزیر ،کوئی مقدمہ ہے تو قانون کے مطابق عدالت کے سامنے پیش کیا جائے، سیاسی کارکنوں ،رہنماوں کو بلاجواز گرفتار کرکے خوف و ہراس پھیلانا جمہوریت اور آئین کی روح کے منافی ہے،گرفتاریوں، مقدمات ،ریاستی جبر کے ذریعے عمران خان ،تحریک انصاف کے نظرئیے کو ختم نہیں کیا جاسکتا۔