تاندلیانوالہ،قوت سماعت و گویائی سے محروم بچہ گٹر میں گر کر جاں بحق


تاندلیانوالہ: (نمائندہ خصوصی) تاندلیانوالہ میں کھلے گٹر میں گر کر قوت سماعت اور گویائی سے محروم بچہ جاں بحق ہو گیا،افسوسناک واقعہ منگنانوالہ میں پیش آیا۔

اہلخانہ کے مطابق 5سالہ نہال گھر کے باہر گلی میں کھیل رہا تھا اچانک کھلے گٹر میں جا گرا، علم ہونے پر مقامی افراد نے باہر نکالا۔

بچے کے والد نے کہا گٹر ذاتی ،پانی کی نکاسی کےلئے گھر کے باہر بنایا ،ڈھکن رکھنا یاد نہیں رہا،کسی کےخلاف کارروائی نہیں چاہتے ۔