امریکہ کا ایران سے تجارت یا مدد کرنے والے ممالک پابندیاں لگانے کی دھمکی

واشنگٹن (مشرق نیوز) امریکی وزیر خارجہ مارکو روبِیو نے خبردار کیا ہے کہ جو ممالک ایران کو امریکی پابندیوں سے بچنے میں مدد دیں گے انہیں بھی امریکی پابندیوں کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ برائن کل میڈ شو کو انٹرویو دیتے ہوئے مارکو روبیو نے بھارت اور ایران کے درمیان ممکنہ تجارتی معاہدے کی اطلاعات کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ انہیں نہیں لگتا کہ دونوں ممالک کے درمیان کوئی تجارتی معاہدہ طے پایا ہے۔

روبیو نے کہا کہ دنیا کے ممالک اپنی آزاد خارجہ پالیسیاں رکھتے ہیں اور کئی ممالک ایران سے رابطے میں ہیں تاہم انکے مطابق کسی ملک کو ایران کیلئے ایسا نظام یا ذریعہ نہیں بنانا چاہئے جس سے تہران امریکی پابندیوں سے بچ سکے یا آمدنی حاصل کرسکے۔ امریکی وزیر خارجہ نے کہا کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا موقف واضح ہے کہ ایران کو پابندیوں سے بچنے میں مدد دینے والے ممالک کے خلاف بھی کارروائی کی جائے گی۔

روبیو کے مطابق امریکہ کو خدشہ ہے کہ ایران حاصل ہونے والی آمدنی کو دہشت گردی کی حمایت اور جوہری ہتھیار بنانے کیلئے استعمال کرسکتا ہے، اسلئے ایسے ممالک کو بھی پابندیوں کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔