عدالت میں غنڈہ گردی نہیں چلے گی، کسی بھی عدالتی حکم کو چیلنج کرنا حق ہے، عظمیٰ بخاری


لاہور:(اپنے رپورٹر سے،کورٹ رپورٹر)وزیر اطلاعات و ثقافت پنجاب عظمیٰ بخاری نے فیک ویڈیو کیس میں بطور گواہ اپنا بیان ریکارڈ کرایا۔

عظمیٰ بخاری نے عدالت میں مو¿قف اختیار کیا کیس میں ملزمہ نہیں بلکہ شکایت کنندہ ،محض کوئی عام سول کیس نہیں بلکہ عورت کی عزت و وقار کا معاملہ ہے،میری فیک ویڈیو بنا کر سوشل میڈیا پر وائرل کی گئی، شدید ذہنی اذیت ،کرب سے گزرنا پڑا،کس کرب سے گزری ہوں آپ سوچ بھی نہیں سکتے۔

وزیر اطلاعات نے کہاعدالت میں غنڈہ گردی نہیں چلے گی، کسی بھی عدالتی حکم کو چیلنج کرنا حق ہے، فیک ویڈیو سے عورت کی عزت مجروح کی گئی، مجھے انصاف چاہیے،وزیر کےساتھ ایسا رویہ تو عام لوگوں کےساتھ کیا ہوتا ہوگا؟،عدالت نے عظمیٰ بخاری کے بیان پر جرح کےلئے 12 ستمبر کی تاریخ مقرر کرتے کارروائی آئندہ سماعت تک ملتوی کردی۔