پاکستان نے قبل از وقت 1200ارب قرض کی بڑی ادائیگی کر دی


اسلام آباد:(بیورورپورٹ)پاکستان نے قبل از وقت 1200ارب قرض کی بڑی ادائیگی کر دی۔

وزارت خزانہ کے مطابق اب تک کی سب سے بڑی واحد قبل از وقت قرض ادائیگی ہے، مقررہ مدت سے پہلے ادا قرضوں کا حجم 6000 ارب کے قریب پہنچ گیا، مالی سال 2024-25میں 1800 ارب قرض قبل از وقت ادا کیا گیا، مالی سال 26-2025 کے دوران 2900 ارب ادا کیے گئے۔

سالانہ بنیاد پر قرض کی قبل ازوقت واپسی میں 62 فیصد زیادہ اضافہ ہوا، مالی سال 27-2026 کے دوران مزید 1200ارب ادا کیے گئے، فعال قرض مینجمنٹ کی جانب اہم پیشرفت ہے، قرض و مستقبل کی ادائیگیوں کا دباو کم،سرکاری مالیات مضبوط،معیشت کیلئے زیادہ مالی گنجائش پیدا ہوئی۔