اسلام آباد:(بیورورپورٹ)چیئرمین پی پی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے الیکشن کمیشن کی ذمہ داری کسی ایک سیاسی جماعت کو جتوانا نہیں، ذمہ داری کشمیری عوام کے ووٹ کا تحفظ کرنا ہے۔
اپنے بیان میں بلاول بھٹو نے کہاانتخابات کے پہلے مرحلے کی ساکھ کا فیصلہ پہلے مرحلے میں انصاف سے ہوگا،الیکشن کمیشن 2اگست سے پہلے دھاندلی کی تمام شکایات کی کھلی عدالت میں سماعت کرے اور پولنگ سٹیشنوں کے نتائج، انتخابی ریکارڈ عوام کے سامنے رکھے،چیئرمین پی پی نے کہا کسی کا احسان نہیں ،حق چاہیے، صرف صاف و شفاف اور غیر جانبدارانہ انتخابات چاہئیں۔
الیکشن کمیشن کی ذمہ داری کسی ایک سیاسی جماعت کو جتوانا نہیں ، بلاول بھٹو



















