لاہور(قمر عباس نقوی )واسا لاہور انتظامیہ مون سون بارشوں کے دوران نکاسی آب کیلئے فعال، شہر کے مختلف مقامات پر 200کیمروں کی مدد سے کمانڈ اینڈ کنٹرول روم میں مانیٹرنگ سمیت بارشی پانی نکاس پر 600مختلف نوعیت کی مشینری اور 18زیر زمین واٹر ٹینک میں یومیہ 34 ملین گیلن گنجائش جبکہ مختلف مقامات پر 45ویل سے اربن فلڈنگ سے محفوظ راہم شاہراوں اور انڈر پاسز و نشیبی علاقہ جات بھی کلیئر ،لکشمی چوک 123ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی ہے۔پنجاب بھر میں مون سون کا آغاز ہوتے ہی صوبہ بھر میں 42واساز اور دیگرانتظامیہ کے افسران سمیت ملازمین شہریوں کو بارشی پانی سے پیدا ہونے والے مسائل سے نجات دلانے کی خاطر فیلڈ میں متحرک دکھائی دے رہے ہیں۔ مون سون کی پہلی بارش میں واسالاہور ایم ڈی کی قیادت میں تمام افسران و ملازمین کے علاوہ تمام مشینری فیلڈ میں متحرک ہے اس کے علاوہ شہر کی اہم شاہراوں انڈر پاسز اور ایمر جنسی کیمپس کو مانیٹر کرنے کی خاطر ڈائریکٹر پلاننگ واسا کی نگرانی میں کمانڈ اینڈ کنٹرول روم قائم کیا گیا ہے جو کہ لاہور سمیت دیگر اضلاع کے واسازکے انتظامی امور اور اربن فلڈنگ کی نشاندہی کر رہا ہے جبکہ واسا لاہور کی جانب سے شہر بھر میںلاہوریوں کو ریلیف کی فراہمی کی خاطر گزشتہ سال 400مختلف نوعیت کے وہیکل اور مشینری کا استعمال کیا گیا جبکہ موجودہ سال 200اضافہ کے بعد 600فیلڈ میں کام کر رہی ہیں اس کے علاوہ مختلف مقامات پر 22ایمرجنسی کیمپ قائم کئے گئے ہیں جبکہ مانیٹرنگ کے لئے 200کیمروں کو بھی نصب کیا گیا ہے واسا لاہور انتظامیہ شہر کو اربن فلڈنگ سے محفوظ رکھنے کی خاطر شہر کے اہم مقامات پر اٹھارہ زیر زمین واٹر ٹینک جو کہ بارش کے دوران یومیہ کی بنیاد پر 34 ملین گیلن پانی ذخیرہ کر سکتا ہے اس کے ساتھ ساتھ 45بارشی پانی کو ذخیرہ کرکے زیر زمین پانی کے ذخائر میں اضافہ کرنے کی خاطر فعال ہیں ان تمام وسائل کا استعمال کرتے ہوئے اربن فلڈنگ کا خاتمہ کیا گیا ہے واسا لاہور کو ہر سال مون سون کے اخراجات کی خاطر 46کروڑ روپے کے فنڈز فراہم کئے جاتے ہیں جس پر واسا انتظامیہ کی جانب سے ان میں اضافہ کی خاطر حکومت پنجاب سے اپیل کر رکھی ہے۔ گزشتہ روز لاہور میں مو ن سون بارش کا آغا دس بجکر 35منٹ پر ہوا جو کہ 2بجکر 38منٹ تک جاری رہی اس کے بعد دوسرا دورانیہ 4بجے شروع ہوا اس دوران مختلف مقامات ریکارڈ کی گئی بارش جس میں جیل روڈ 60ملی میٹر ،ائیر پورٹ 45ملی میٹر ،واسا ہیڈ آفس گلبرگ 25،لکشمی چوک 125، اپرمال 60، مغلپورہ 55تاجپورہ 52نشترٹاون 31چوک نا خدآ 106پانی والا تالاب 122فرخ آباد 25گلشن راوی 70اقبال ٹاون 68سمن آباد 90جوہرٹاون 40ہڈیارا ڈیفنس روڈ 16شادی پورہ 75سیگیاں 85 کاہنہ 37اور مناواں میں 16ملی میٹر ریکارڈ کی گئی تھی واسا انتظامیہ کی جانب سے انڈر پاسزاہم شاہراوں کو فوری کلیئر کر دیا گیا جس میں ایک موریہ پل، قرطبہ چوک، شاہ جمال،وارث روڈ، ایمپریس روڈ، کوپر روڈ، لکشمی چوک، نابھہ روڈ، جی پی او روڈ، لکشمی چوک ،ریلوے اسٹیشن،علی بلاک گارڈن ٹاون کریم پارک راوی روڈ، بی بلاک تاجپورہ، رسول پارک شمع روڈ، وحدت روڈ، ٹکہ چوک جوہر ٹاو¿ن، اللہ ہو چوک شامل ہیں جبکہ نشیبی علاقوں میں نکاسی آب آپریشن تیزی سے جاری رکھا گیا ہے ایم ڈی واسا غفران چوہدری کا کہنا ہے کہ شہریوں کی شکایات کا فوری ازالہ یقینی بنایا جائے اور کسی قسم کی غفلت ہرگز برداشت نہیں کی جائیگی۔ واسا لاہور شہریوں کو مکمل ریلیف فراہم کرنے کی خاطر تمام تر موجود وسائل کا استعمال کیا گیا ہے جس سے تمام شاہراہ اور انڈر پاسز کلیئر کر دئیے گئے جبکہ دیگر علاقہ جات بھی چند گھنٹوں میں کلیئر ہو جائیں گئے۔
مون سون بارش، واسا نکاسی آب کیلئے متحرک، اہم شاہرائیں، انڈرپاسز و نشیبی علاقے کلیئر



















