کوئٹہ: (بیورورپورٹ) وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے کہا ہے پاکستان ،بلوچستان لازم و ملزوم ، ریاست مخالف سازشیں ناکام بنائیں گے۔
آئی ایس پی آر سمر کیمپ میں 18 شہروں سے آئے 9 ویں سے 12 ویں جماعت کے 4 ہزار سے زائد طلبا و طالبات کی خصوصی نشست سے خطاب کرتے ہوئے میر سرفراز بگٹی نے کہادہشتگردوں نے بلوچستان کے غیور عوام کو ریاست کا ساتھ دینے پر بے دردی سے شہید کیا، دہشتگردی ،تشدد کو کسی صورت جائز قرار نہیں دیا جا سکتا،منگی ڈیم حملے کی تحقیقات کیلئے جوڈیشل کمیشن قائم کر دیا ،تمام حقائق قوم کے سامنے لائے جائیں گے،کوئٹہ دھرنے کے دوران بعض سیاسی رہنماو¿ں نے ریاست کےخلاف گمراہ کن پروپیگنڈا کیا، پاکستان کےخلاف منظم سازش کو پاک فوج ،بلوچ عوام ملکر ناکام بنائیں گے۔
میر سرفراز بگٹی نے کہا پاکستان نے فیلڈ مارشل کی قیادت میں بھارتی جارحیت کا بھرپور جواب دیا، معرکہ حق میں پوری قوم افواج پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑی رہی،بھارتی ایما پر کام کرنےوالے دہشتگردوں نے اپنے سرپرستوں کا انجام دیکھ لیا،افغان سرزمین پاکستان کےخلاف دہشتگردی کےلئے استعمال ہو رہی ہے،پاکستان قومی ریاست ہے جو ہمیشہ قائم رہے گی۔
پاکستان ،بلوچستان لازم و ملزوم، ریاست مخالف سازشیں ناکام بنائینگے،سرفراز بگٹی



















