واشنگٹن (مشرق نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ایران امریکہ کے ساتھ سمجھوتہ کرنے کیلئے بے تاب ہے اور وہ ڈیل ہونے کیلئے مر رہا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ٹرمپ نے جنوبی ڈکوٹا ریاست میں امریکہ کی 250ویں سالگرہ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ٹرمپ نے کہا کہ امریکہ نے ایران کے سابق سپریم لیڈر علی خامنہ ای کے جنازے کی آخری رسومات کیلئے مذاکرات کو روک دیا ہے۔
ٹرمپ نے دعویٰ کیا کہ سرد جنگ نے امریکہ کے دشمنوں کو تاریخ کی گہرائیوں میں دھکیل دیا ہے، ہم نے سب سے مضبوط اور طاقتور فوج بنائی۔ ہم نے دو عالمی جنگیں جیتیں۔
حالیہ تنازعات کا ذکر کرتے ہوئے ٹرمپ نے کہا ہم نے وینزویلا کو ایک دن میں شکست دی، اور ہم نے ایران کو چاروں شانے چت کیا، وہ آباد ہونے کیلئے مر رہے ہیں، وہ دوبارہ آباد ہونا چاہتے ہیں۔ ہم نے انہیں سپریم لیڈر کی آخری رسومات کیلئے ایک ہفتے کی چھٹی دی کیونکہ ہم اچھے لوگ ہیں۔
خامنہ ای کی آخری رسومات کیلئے ایران کو ایک ہفتے کی چھٹی دی، ٹرمپ


















