راولپنڈی،اسلام آباد:(بیورورپورٹ)بلوچستان میں آپریشنز،سکیورٹی فورسز نے بھارتی حمایت یافتہ 8دہشتگردوں کو جہنم واصل کردیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق خاران میں دہشتگردوں کے گروہ کی نقل وحرکت کا سراغ لگاکربر وقت و موثر کارروائی میں بھارتی پراکسی فتنہ الہندوستان کے 3 دہشتگرد وں کو ہلاک ،متعدد کو زخمی کردیا،مستونگ میں ممکنہ خودکش حملہ آور کی اطلاع پر قبل از وقت انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا گیا ،سکیورٹی فورسز نے دہشتگردوں کے ٹھکانے کو موثر انداز میں نشانہ بنایا،شدید فائرنگ کے تبادلے میں5 دہشتگرد ہلاک ہو گئے ،خودکش حملہ آور بھی شامل ہے،قبضے سے اسلحہ، گولہ بارود، آئی ای ڈیز اور موٹرسائیکلیں بھی برآمد کرلیں۔
دوسری جانب صدر،وزیراعظم، وزیر داخلہ نے سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہافتنہ الہندستان کے دہشت گردوں کےخلاف کارروائیاں منطقی انجام تک جاری رہیں گی، امن دشمنوں کو ہر محاذ پر عبرتناک شکست دینگے، بہادر سپوتوں نے بروقت کارروائیاں کرکے خوارجیوں کے ناپاک عزائم کو ناکام بنایا۔
بلوچستان میں آپریشنز،خودکش حملہ آور سمیت 8دہشتگرد جہنم واصل


















