منشیات کوئین پنکی گینگ کیلئے کام کرنیوالے 2 ملزمان گرفتار

کراچی (مشرق نیوز) کراچی میں پولیس نے پنکی گینگ کیلئے کام کرنے والے 2 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ ڈی آئی جی ساوتھ اسد رضا کے مطابق بوٹ بیسن کے قریب خفیہ اطلاع پر کارروائی کر کے 2 ملزمان کو گرفتار کیا گیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ گرفتار ملزمان کے قبضے سے آئس اور کوکین برآمد ہوئی ہے۔ ڈی آئی جی ساوتھ اسد رضا کے مطابق ملزمان پنکی گینگ کیلئے کام کرتے تھے، جن سے مزید تفتیش جاری ہے۔

اس سے قبل تفتیش کاروں کو انمول پنکی کے فون سے 75 ہزار تصاویر، 100 جی بی ڈیٹا، رقوم وصولی کے سیکڑوں اسکرین شاٹ، 13 ہزار کی کونٹیکٹ لسٹ اور 42 ہزار کال لاگ بھی ملے تھے۔