وائٹ ہاوس میں 250 سالہ جشن آزادی تقریب پر حملے کی سازش ناکام ،5افراد گرفتار

واشنگٹن:(بیورورپورٹ)وائٹ ہاوس میں 250 سالہ جشن آزادی تقریب پر دھماکہ خیز ڈرون سے مبینہ حملے کی سازش ناکام بنا دی گئی۔

امریکی میڈیا کے مطابق حملے کی سازش ایف بی آئی ،قانون نافذ کرنے والے اداروں نے ناکام بنائی، سکیورٹی اداروں نے مبینہ سازش کے الزام میں 5 مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا ۔

رپورٹ کے مطابق سازش کا انکشاف 10 جون کو ہوا، منصوبہ سازوں کی گرفتاری شروع کی گئی،منصوبے میں دھماکہ خیز مواد سے لیس ڈرون استعمال کیے جانے تھے،علاقے کی عمارتوں کو نشانہ بنانے کےلئے تیار کیا گیا ۔