کراچی:(بیورورپورٹ)منشیات کوئین انمول عرف پنکی کے موبائل فون سے غیر معمولی ڈیٹا مل گیا۔
این سی سی آئی اے سے کرائی پنکی کے فون کی فرانزک رپورٹ تفتیشی افسر کو موصول ہوگئی۔
ذرائع کے مطابق انمول عرف پنکی کے موبائل فون سے 100جی بی سے زائد ڈیٹا ریکور کیا گیا ،75ہزار تصاویر،آن لائن ٹرانزیکشنز ،کلائنٹس سے رقم وصولی کی بینک سلپس کے سکرین شارٹس شامل ہیں۔
پنکی کے موبائل فون سے غیرمعمولی ڈیٹا مل گیا، اہم انکشافات متوقع



















