وزیراعظم شہبازشریف امریکہ، ایران معاہدے کی تقریب میں شرکت کرینگے

اسلام آباد (مشرق نیوز) امریکہ، ایران معاہدے کی تقریب میں وزیراعظم شہباز شریف کی شرکت متوقع ہے۔ ذرائع کے مطابق امریکہ، ایران معاہدے کی تقریب جینیوا میں منعقد ہوگی جس میں وزیراعظم شہباز شریف اعلیٰ سطح کے وفد کے ہمراہ شریک ہوں گے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے ساتھ ڈیل مکمل ہونے کا اعلان کیا تھا۔ ٹرمپ نے اس حوالے سے سب کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ آبنائے ہرمز کو ٹول فری طور پر کھولنے اور ایرانی بندرگاہوں کی امریکی بحری ناکہ بندی ہٹا دی گئی، دنیا بھر کے جہاز اپنی سرگرمیاں شروع کریں، تیل کی ترسیل بحال ہونےکا وقت آگیا۔

بعد ازاں ایران نے بھی امریکہ کے ساتھ امن معاہدے کی تصدیق کی تھی۔