ہیلتھ کیئر قومی سکیورٹی ایشو ،ہر بیماری میں نمبر ون بن رہے ہیں،مصطفی کمال


اسلام آباد:(بیورورپورٹ)وزیر صحت مصطفی کمال نے ہیلتھ کیئر کو نیشنل سکیورٹی ایشو قرار دیتے ہوئے کہا ہر بیماری میں نمبر ون بننے جارہے ہیں۔

پریس کانفرنس کرتے ہوئے مصطفی کمال نے کہا پاکستان کو نئی ٹیکنالوجی و جدید رپورٹس کو ترجیح دینا ہوگی،ملک میں کوئی وبا نہیں پھوٹی لیکن ہسپتالوں میں وبائی مرض کی صورتحال ،ہسپتال بھرے پڑے ہیں،سالانہ بیماریوں پر 200سے 300ارب روپے خرچ ہوتے ہیں، شادی سے پہلے تھیلیسیما ٹیسٹ لازمی قراردینگے۔