پنجاب میں پہلی مرتبہ کاشتکار کو تمام سہولتیں گاوں کے قریب ایک چھت تلے میسر

لاہور: (نمائندہ خصوصی)وزیراعلیٰ مریم نوازکے کسان دوست ویژن کے تحت پنجاب میں پہلی مرتبہ کاشتکار کو تمام تر سہولتیں گاوں کے قریب ایک ہی چھت تلے میسر ہےں،”ون سٹاپ ایگریکلچر ان پٹ مارکیٹ“کے دور میں داخل ،4اضلاع میں ماڈل ایگریکلچر مال قائم ،مزید 10اضلاع میں ماڈل ایگریکلچر مال کیلئے فوری اقدامات کا حکم دے دیا گیا۔

ملتان،بہاولپور،ساہیوال ،سرگودھا میں ماڈل ایگریکلچر مال پوری طرح فنکشنل ،ماڈل ایگریکلچر مال میں زرعی مداخل،زرعی ماہرین سے مشاورت،ماڈل مال ودیگر سہولتیں میسر ،کاشتکاروں کو ماڈل ایگریکلچر مال پرجدید ترین زرعی آلات رینٹ پر بھی مل سکیں گے،ایگریکلچر مال کا انتظام و انصرام جی سی سی آئی نجی شعبے کے اشتراک سے کررہی ہے، فیصل آباد،جھنگ، اوکاڑہ اور خانیوال ،راجن پور،وہاڑی،رحیم یارخان،اٹک اورمیانوالی میں بھی ماڈل ایگریکلچر مال بنائے جائیں گے۔

مریم نوازنے کہا پنجاب کے کاشتکار کی سہولت کیلئے ہر اقدام کریں گے،کاشتکار کی تقدیر بدل چکی،اچھے دن شروع،تمام اضلاع میں مرحلہ وار ماڈل ایگریکلچر مال بنائیں گے۔

دریں اثنا وزیر اعلیٰ مریم نوازنے ملتان میں کرنٹ لگنے سے 3 ورکرز کے جاں بحق ہونے پر افسوس ،سوگوار خاندانو ں سے اظہار ہمدردی و تعزیت کرتے ہوئے واقعہ کی رپورٹ طلب کر لی ۔