پی ٹی اے نے اپنی سم کسی دوسرے شخص کو دینا قانوناً جرم قراردے دیا

اسلام آباد:(بیورورپورٹ)پی ٹی اے نے اپنی سم کسی دوسرے شخص کو دینا قانوناً جرم قراردے دیا۔

معاملے پر ایڈوائزری جاری کرتے ہوئے پی ٹی اے نے شہریوں کو خبردار کیا اپنی سم کسی دوسرے شخص کو دینا قانوناً جرم ،سزا ہو سکتی ہے، اپنے شناختی کارڈ پر رجسٹرڈ تمام سمز سے باخبر رہیں اور کسی بھی نامعلوم یا غیرضروری سم کو فوری طور پر بلاک کرائیں۔