پشاور:( ) سکیورٹی فورسز کے ہاتھوں گرفتار خارجی دہشتگرد عمر دین عرف جذبہ نے اعترافی بیان میں کہا فتنہ الخوارج کو افغانستان میں موجود خارجی کمانڈروں سے مالی معاونت حاصل ہوتی ہے۔
گرفتار خارجی عمر دین عرف جذبہ نے ویڈیو بیان میں کہا والد سے لڑنے کے بعد ٹی ٹی پی فتنہ الخوارج میں شمولیت اختیار کی،خوارج کو افغانستان سے مالی وسائل و اسلحہ فراہم کیا جاتا ہے، افغانستان سے اسلحہ پاکستان سمگل کیا جاتا ہے، تمام خارجی کمانڈروں کے ساتھ 60 سے 70 افغانی ہیں اور میں نے بھی افغانستان سے راکٹ لانچر سمیت دیگر اسلحہ چلانے کی ٹریننگ لی۔
عمر دین عرف جذبہ نے فتنۃ الخوارج کی اصلیت کا پردہ چاک کرتے ہوئے کہا خوارجی کمانڈر شریعت کےنفاذ اور جہاد کے نام پر نوجوانوں کو ورغلاتے ہیں، اسلام سے دور تک کوئی تعلق نہیں ۔
خوارج کو افغانستان سے مالی وسائل و اسلحہ فراہم کیا جاتا ہے،گرفتار دہشت گرد

















