مجھے وزیراعلیٰ بانی نے نامزد کیا، کوئی طاقت نہیں ہٹا سکتی،سہیل آفریدی


راولپنڈی :(بیورورپورٹ) وزیراعلیٰ کے پی سہیل آفریدی نے کہا ہے مجھے وزیراعلیٰ بانی پی ٹی آئی نے نامزد کیا، کوئی طاقت نہیں ہٹا سکتی۔

صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے سہیل آفریدی نے کہاجب تک اڈیالہ جیل سے پیغام نہیں آتا وزیر اعلیٰ رہوں گا، کے پی کے حکومت کو بانی پی ٹی آئی کے علاوہ کوئی ختم نہیں کرسکتا،تمام ایم پی ایز پی ٹی آئی کے جھنڈے تلے متحد ہے۔

وزیراعلیٰ کے پی نے کہاملکی قرضے 97 ہزار ارب تک جاپہنچے،بجٹ کا سارا بوجھ عوام پر پڑنے والا ہے،وصولی کے ہدف سے کم ٹیکس وصول ہوا ، مہنگائی دن بدن اوپر، پٹرول کی قیمت بڑھتی جارہی ہے۔