گلگت:(مشرق نیوز)سابق وزیراعظم وقائد ن لیگ نوازشریف نے کہاہے گلگت بلتستان سی پیک کا مرکز، کسی پارٹی نے منصوبے کی اینٹ بھی نہیں لگائی،شروع ہونے والے نئے منصوبوں کی خود نگرانی کروں گا۔
جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے نوازشریف نے کہاچاہتا ہوں گلگت میں سیاحت کو فروغ دیا جائے، روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے،پوچھنا چاہتاہوں گلگت کو نظرانداز کیوں کیا گیا، ٹوٹی سڑکیں دیکھ کر دکھ ہوتا ہے، ووٹ ملے نہ ملے سہولیات فراہم کروں گا، طلبہ کوسکالرشپس ، مزید لیپ ٹاپ دئیے جائیں گے،میں کسی پر تنقید ،برائی کر کے نہیںکارکردگی کی بنا پر ووٹ مانگتا ہوں۔
قائد ن لیگ نے شکوہ کرتے ہوئے کہا مجھے کیوں ملک سے نکالا، جیلوں میں ڈالا ؟ قصور آپ کا بھی ہے، ن لیگ کے علاوہ کسی جماعت نے ادھر کام نہیں کیا،میرا دل روتا ہے آپ لوگوں کی سہولتوں کےلئے کیوں پیسہ نہیں لگایاگیا، 2015 میں 100 ارب دینے کے باوجود ڈیم اب تک نہیں بنا۔
مجھے کیوں ملک سے نکالا، جیلوں میں ڈالا ؟ قصور آپ کا بھی ہے، نواز شریف کا عوام سے شکوہ


















