تمباکو وبا سے بھی بد تر،ہر کش اپنی ہی صحت پر خود کش حملہ ہے،مریم نواز

لاہور :(نمائندہ خصوصی) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے تمباکو نوشی کسی بھی مہلک مرض سے زیادہ خطرناک ثابت ہو سکتی ہے۔

عالمی یومِ انسداد تمباکو پر اپنے پیغام میں مریم نواز نے کہا تمباکو وبا سے بھی بد تر،ہر کش نئی بیماری کی طرف قدم بڑھانے کے مترادف ہے، تمباکو نوشی محض عادت نہیں بلکہ اپنی ہی صحت، معیشت اور معاشرت پر خود کش حملہ ہے،سکولوں، کالجوں ، تعلیمی اداروں میں تمباکو نوشی پر پابندی یقینی بنانے کےلئے ا قدامات کئے جا رہے ہیں، سرکاری دفاتر،پبلک ٹرانسپورٹ و دیگر عوامی مقامات پر سگریٹ نوشی جرم ہے،عملدرآمد یقینی بنائیں گے۔

وزیراعلیٰ نے کہا نوجوان نسل کو تمباکو نوشی سے محفوظ رکھنے کےلئے تمام ممکنہ اقدامات پر یقین رکھتے ہیں، تمباکو نوشی کے مضراثرات پر آگاہی صرف حکومتی نہیں بلکہ مشترکہ سماجی ذمہ داری،تمباکو نوشی سے ملک میں اڑھائی لاکھ سے زیادہ اموات کے اعداد وشمار تشویشناک ، تکلیف دے ہیں،نوجوانوں میں ہارٹ ٹیک کی بڑی وجہ تمباکو نوشی ،رویپ کا استعمال ہوسکتا، اپنے پیاروں کو صحت مند اورسگریٹ کے دھوئیں سے پاک ماحول فراہم کرنا سب کا فرض ہے،آئیے!تمباکو نوشی چھوڑ کر صحت مند طرز زندگی اپنانے کا عہد کیجیے۔