خلیجی ممالک نے سرزمین ایران ،فلسطین دشمنوں کے حوالے کر دی،مشیر سپریم لیڈر

تہران(مشرق نیوز)مشیر ایرانی سپریم لیڈر نے کہا ہے حالیہ علاقائی صورتحال کے بعد ایران کا صبر ہمیشہ برقرار نہیں رہے گا۔

ایم مخبر نے کہا بعض خلیجی ممالک نے اپنی سرزمین ایران و فلسطین دشمنوں کے حوالے کر دی،حالیہ جنگ کے دوران سینٹکام کے زیر استعمال اڈوں کےخلاف ردعمل میں تحمل کا مظاہرہ کیا تاہم تحمل ہمیشہ نہیں رہے گا،حالات نہ بدلے تو ایران آئندہ زیادہ سخت ردعمل دے سکتا ہے۔