واشنگٹن:(بیورورپورٹ)امریکی مندوب نے کہا ہے ٹرمپ کے دورہ بیجنگ کے بعد چین نے ایران سے پیچھے ہٹنا شروع کردیا۔
مائیکل والٹز نے کہا خلیجی ممالک کے ساتھ ٹرمپ انتظامیہ کے بڑھتے ہوئے سفارتی اور معاشی روابط نے بیجنگ کو یہ سوچنے پر مجبور کیا ہے کہ وہ ایران کی حمایت میں کھل کر سامنے نہ آئے،امریکی مندوب نے کہا چین اب خطے میں اپنے تجارتی اور توانائی مفادات کو مدنظر رکھتے ہوئے زیادہ محتاط حکمت عملی اپنا رہا ہے، خاص طور پر آبنائے ہرمز اور خلیجی کشیدگی کے تناظر میں۔
دوسری جانب اقوام متحدہ میں چین کے سفیر نے کہا آبنائے ہرمز سے متعلق سلامتی کونسل میں امریکی قرارداد کا متن اور وقت مناسب نہیں،اس وقت دونوں فریقوں کو سنجیدہ اور نیک نیتی پر مبنی مذاکرات پر آمادہ کرنے کی ضرورت ہے، ایسی صورتحال میں قرارداد منظور کرنا مددگار ثابت نہیں ہوگا۔
ٹرمپ کا دورہ بیجنگ ، چین نے ایران سے پیچھے ہٹنا شروع کردیا، امریکی مندوب



















