قطر سے2 ایل این جی کارگو کی آمد،پاکستان کا اظہار تشکر

اسلام آباد:(بیورورپورٹ)قطر سے 2 ایل این جی کارگو کی پاکستان آمد، مزید سپلائی کےلئے پاکستان ، قطر کا قریبی رابطہ جاری رکھنے پر اتفاق ہوگیا۔

وزیرپٹرولیم علی پرویز ملک سے قطر ی سفیر علی بن مبارک الخاطر نے ملاقات کی، وفاقی وزیر نے بروقت سہولت کاری سے پاکستان کو ایل این جی سپلائی پر اظہار تشکر کیا،علی پرویز ملک نے کہا پاکستان کی ترجیح یہ ہے کہ ضروری منظوریوں کے ساتھ دوست ممالک سے سپلائیز حاصل کی جائیں، ایسے وقت میں قطر کے تعاون کی قدر کرتے ہیں،قطری سفیرنے کہا خطے میں امن و استحکام کے فروغ کےلئے پاکستان کی ثالثی کوششوں اور تعمیری کردار کو سراہتے ہیں۔