اسلام آباد (مشرق نیوز) گلگت بلتستان کے عام انتخابات کیلئے پارٹی امیدواروں کے ناموں پر مشاورت کیلئے مسلم لیگ (ن) کے پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ہوا۔
مسلم لیگ (ن) کے صدر نواز شریف کی زیر صدارت اجلاس میں وزیر اعظم شہباز شریف، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز اور حمزہ شہباز سمیت پارٹی کے پارلیمانی رہنماوں نے شرکت کی۔
پنجاب ہاوس پہنچنے پر وزیراعظم شہباز شریف نے نواز شریف کا استقبال کیا، الیکشن کمیشن نے گلگت بلتستان میں 7 جون کو عام انتخابات کرانے کا اعلان کر رکھا ہے۔
مسلم لیگ (ن) پارلیمانی بورڈ کی گلگت بلتستان الیکشن کیلئے امیدواروں پر مشاورت


















