عالمی تجارت کو ایک اور خطرہ، حوثیوں کی باب المندب بند کرنے کی دھمکی

صنعا (مشرق نیوز) عالمی تجارت کو ایک اور خطرہ،یمن کے حوثیوں نے آبنائے باب المندب بند کرنے کی دھمکی دےدی، صنعا میں حوثی حکومت کے نائب وزیر خارجہ نے کہا ہے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ امن کے قیام میں رکاوٹیں ڈالنا بند کریں، باب المندب عالمی بحری تجارت کےلئے دنیا کی اہم ترین شاہراہوں میں سے ایک ہے جو خلیج عدن کو بحیرہ احمر سے ملانے والی اہم گزر گاہ ہے،خلیجی ممالک سے یورپ اور ایشیا کو جانے والے تیل کا بڑا حصہ اسی راستے سے گزرتا ہے، محتاط اندازے کے مطابق عالمی سطح پر خام تیل کی کل سپلائی کا تقریباً 5 فیصد (تقریباً 40 لاکھ بیرل روزانہ)باب المندب گزرگاہ سے منتقل ہوتا ہے،باب المندب کو بند کر دیا جائے تو عالمی تجارت کا 10 فیصد حصہ رک جائے گا، یہ آبنائے بحیرہ احمر کا داخلی دروازہ ہے جو آگے چل کر نہر سویز کے ذریعے یورپ اور ایشیا کے درمیان تیز رفتار اور سستی بحری تجارت کو ممکن بناتا ہے،دوسری جانب یمنی تنظیم انصار اللہ کے سینئر عہدیدار حسین العزی نے کہا ہے اگرہم نے باب المندب بند کر دی تو کوئی بھی اسے نہیں کھول سکے گا، ٹرمپ امن کی راہ میں رکاوٹ بننے والے اقدامات ترک کر دیں، امریکی صدر لوگوں کے حقوق کا احترام کریں۔