غزہ،بیروت(مشرق نیوز)غزہ ،جنوبی لبنان میں صیہونی فوج کی جنگ بندی کی سنگین خلاف ورزیاں ،مزید 7 فلسطینی شہید،24زخمی ہو گئے،فلسطینی میڈیا کے مطابق جنگ بندی کے بعد سے 773 فلسطینی شہید اور 2171 زخمی ہو چکے ہیں، تباہ شدہ عمارتوں کے ملبے سے اب تک 761 لاشیں برآمد کرلی گئیں،دوسری جانب جنگ بندی کی خلاف ورزی کرتے ہوئے اسرائیلی فوج نے جنوبی لبنان کے کئی علاقوں کو نشانہ بنایا، لبنانی حکام کے مطابق جنگ بندی سے پہلے اسرائیلی حملوں میں 40 ہزار مکان یا تو مکمل تباہ ہوگئے یا انہیں شدید نقصان پہنچا ، لبنان پر اسرائیلی حملے میں یو این امن مشن کا فرانسیسی فوجی مارا گیا،ادھر جنوبی لبنان میں جھڑپوں کے دوران ایک اسرائیلی فوجی ہلاک اور 9 سے زائدزخمی ہو گئے، اسرائیلی فوج کا کہنا ہے زخمی 9 فوجیوں میں سے ایک کی حالت تشویشناک ہے،ادھر سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ انتونیو گوتیرس نے جنگ بندی کی خلاف ورزی کی مذمت کرتے ہوئے کہا امن پسندوں پر حملے قابل قبول نہیں، لبنان میں امن پسندوں کی شہادت کا حالیہ ہفتوں میں تیسرا واقعہ ہے، حملے بند ہونے چاہئیں، فریقین جنگ بندی اور دشمنیوں کا خاتمہ کریں۔
غزہ،جنوبی لبنان میں اسرائیلی بربریت، مزید 7 فلسطینی شہید


















