اسلام آباد (بیورو رپورٹ) ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے لبنان جنگ بندی مذاکرات کے عمل کا حصہ ،لبنان میں مسلح کارروائیوں کا خاتمہ اور امن نہایت ضروری ہے،اسلام آباد ٹاکس کی ا بھی کوئی تاریخ نہیں آئی،قیاس آرائیوں سے گریز کیا جائے ہفتہ وار بریفنگ دیتے ہوئے طاہر حسین اندابی نے کہاپاکستان کی ثالثی کی کوششوں کو پوری دنیا نے سراہاہے، پاکستان نے اوپن چیلنج قبول کیا اور متحارب ممالک میں مذاکرات کرائے،سفارتی رابطوں کی تفصیلات پر تبصرہ نہیں کریں گے کیونکہ متعلقہ فریقین کے درمیان اعتماد اور رازداری کو برقرار رکھنا ضروری ہے، ہمارے پاس دونوں فریقین کی کوئی معلومات تھی تو وہ امانت تھی کیونکہ اگر ہم وہ معلومات شیئر کرتے تو وہ امانت میں خیانت ہوتی،پاکستان، تہران اور واشنگٹن کے درمیان رابطوں کو برقرار رکھنے کیلئے کردار ادا کرتا رہے گا،ترجمان نے کہا پاکستان لبنان میں اسرائیلی جارحیت اور حملوں کی شدید مذمت کرتا ہے، لبنان میں کشیدگی میں کمی مذاکراتی عمل کو آگے بڑھانے میں مددگار ثابت ہوسکتی ہے جبکہ جوہری معاملہ بھی زیربحث آنےوالے اہم موضوعات میں شامل ہے،گزشتہ 2 دن میں اسرائیل-لبنان محاذ پر بہتری کے آثار حوصلہ افزا ہیں، لبنان میں مسلح کارروائیوں کا خاتمہ اور امن نہایت ضروری ہے کیونکہ جنگ بندی سے خطے میں استحکام آئے گا اور بات چیت کیلیے سازگار ماحول پیدا ہوگا،طاہر حسین اندرابی نے کہا سعودی عرب کےساتھ دفاعی معاہدہ فعال ہے، ہم ایران اور سعودی عرب سے طویل رابطے میں ہیں، جامع امن کےلئے کوشیش کر رہے ہیں، ہمارے دیگر ممالک سے رابطے بھی اسی حوالے سے ہیں،بھارتی فوج کے جرائم پیشہ افسر کرنل پروہت کی ترقی کی خبر دیکھی ہے، کرنل پروہت سمجھوتہ ایکسپریس دہشت گردی میں ملوث تھا، ترقی بھارت کی ریاستی سرپرستی میں دہشت گردی پر سنجیدہ سوالات کھڑے کرتی ہے۔
اسلام آباد ٹاکس کی ا بھی کوئی تاریخ نہیں آئی،قیاس آرائیوں سے گریز کیا جائے:پاکستان



















