اسلام آباد (مشرق نیوز) وزیراعظم شہباز شریف نے علاقائی اور عالمی صورتحال پر آج کابینہ اجلاس طلب کر لیا۔ذرائع کے مطابق اجلاس میں وزارت خارجہ حکام اور دیگر اعلیٰ عہدیدار شریک ہوں گے۔ اجلاس میں مذاکرات کے بعد کی صورتحال پر گفتگو کی جائےگی۔
علاوہ ازیں وزیر اعظم اپنے دورہ سعودی عرب و ترکیہ سے متعلق بھی کابینہ کو اعتماد میں لیں گے۔ واضح رہے کہ وزیر اعظم آئندہ 48 گھنٹوں میں سعودی عرب جائیں گے۔ وزیر اعظم شہباز شریف کو سعودی ولی عہد کی جانب سے دورہ سعودی عرب کی دعوت ملی ہے۔
خیال رہے کہ ایران اور امریکہ کے مذاکرات کے فوری بعد وزیر اعظم کا یہ دورہ انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔
وفاقی کابینہ کا اجلاس آج طلب، علاقائی و عالمی صورتحال پر گفتگو ہوگی



















