فائیوجی سپیکٹرم کی نیلامی 10مارچ کو ہوگی،چیئرمین پی ٹی اے


کراچی:(بیورورپورٹ) پی ٹی اے نے فائیو جی سپیکٹرم کی نیلامی 10مارچ کو کرانے کا اعلان کردیا۔

چیئرمین پی ٹی اے حفیظ الرحمن نے کہا لوگ انٹرنیٹ کی بہتری چاہتے ہیں، بہتر کنیکٹیویٹی کے بغیر ڈیجیٹل پاکستان کا خواب ادھورا ہے، فائیوجی آکشن کے بعد انٹرنیٹ کے مسائل حل ہوجائیں گے۔

ڈائریکٹرجنرل لائسنسنگ عامر شہزاد نے کہا دنیا کے101ممالک فائیوجی سروس لانچ کرچکے ، پاکستان میں فائیو جی سپیکٹرم کی نیلامی 10مارچ کو ہوگی، حکومت نے نیلامی کےلئے 597میگاہرٹس سپیکٹرم مہیا کیا۔