پی ٹی آئی اراکین اسمبلی ورہنماﺅں کیخلاف پولیس پر فائرنگ کا مقدمہ درج

اسلام آباد:(بیورورپورٹ)پی ٹی آئی اراکین قومی وصوبائی اسمبلی سمیت دیگر رہنماوں کیخلاف پولیس پر فائرنگ کا مقدمہ درج کرلیا گیا،انسداد دہشتگردی ایکٹ کی دفعہ 7ATAسمیت دیگر دفعات شامل ہیں۔

ایف آئی آ ر کے متن میں کہا گیا اراکین اسمبلی کے گن مینوں نے پولیس پر سیدھی گولیاں برسائیں، اراکین اسمبلی نے پولیس اہلکاروں کی یونیفارم بھی پھاڑی۔