اسلام آباد:(بیورورپورٹ)وزیراعظم دوسرے پارلیمانی سال قومی اسمبلی کی 93 فیصد نشستوں سے غیر حاضر رہے،84میں سے صرف 6 میں شرکت،مارچ 2025 سے فروری 2026 کے دوران ایوان میں 3بار خطاب کیا۔
نجی تنظیم فافن کے مطابق وزیراعظم نے21ویں سیشن کے دوران صرف 2اجلاسوں میں حاضری لگائی،10مارچ کو پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں شرکت،7مئی کو بھارتی حملوں پر ایوان سے اہم خطاب کیا،10جون کو بجٹ پیش ہونے اور 26جون کو فنانس بل کی منظوری کے وقت ایوان میں موجود تھے۔
دوسرے پارلیمانی سال وزیراعظم قومی اسمبلی کی 93فیصد نشستوں سے غیرحاضر



















