وزیراعظم کا طارق رحمان کو فون، مبارکباد،دورہ پاکستان کی دعوت

اسلام آباد:(بیورورپورٹ)صدر زرداری ،وزیراعظم شہباز شریف نے عوام ،حکومت کی جانب سے طارق رحمان کو بنگلہ دیش کے پارلیمانی انتخابات میں کامیابی پر دل کی گہرائیوں سے مبارکباد دیتے ہوئے کہابنگلہ دیش کی نئی قیادت کےساتھ قریبی تعاون کے خواہاں ہیںتاکہ تاریخی، برادرانہ ،ہمہ جہتی دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنایا جا سکے۔

دریں اثنا وزیراعظم شہباز شریف نے بنگلہ دیش نیشنلسٹ پارٹی (بی این پی) کے سربراہ طارق رحمان کو فون کرکے کامیابی پر مبارکباد دی اوردوطرفہ تعاون مزید بڑھانے کے عزم کا اظہار کیا،ٹیلی فونک رابطے میں باہمی دلچسپی و خطے کے امن و ترقی کے امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

اعلامیے کے مطابق دونوں رہنماوں نے بیگم خالدہ ضیا کی پاک بنگلہ دیش تعلقات کےلئے خدمات کو خراج عقیدت پیش کرنے کےساتھ رابطے میں رہنے اورعوامی فلاح کےلئے ملکرکام کرنے پر اتفاق کیا،وزیراعظم نے طارق رحمان کو جلد پاکستان کے دورے کی دعوت دی

علاوہ ازیں نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے خالدہ ضیا کے صاحبزادے طارق رحمان کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا یقین ہے طارق رحمان کی قابل قیادت میں بنگلہ دیش امن، ترقی و خوشحالی کی جانب اپنا سفر جاری رکھے گا،پاکستان برابری و باہمی احترام کی بنیاد پر دوطرفہ تعاون کو مزید فروغ دینے کےلئے پرعزم ہے، بنگلہ دیش کے عوام کو کامیاب جمہوری انتقال اقتدار پر مبارکباد پیش کرتے ہیں۔