مثبت پیشرفت، 67 اضلاع کے ماحولیاتی نمونے پولیو وائرس سے پاک


اسلام آباد:(بیورورپورٹ)ملک بھر کے بیشتر ماحولیاتی نمونے پولیو وائرس سے پاک نکلے۔

حکام کے مطابق جنوری 2026 میں87 میں سے 67 اضلاع کے ماحولیاتی نمونے پولیو وائرس سے پاک پائے گئے ،127 مقامات سے لیے گئے نمونوں میں صرف 24میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی، اکتوبر 2023 کے بعد پہلی بار پولیو کے ماحولیاتی نمونوں میں کم ترین مثبت شرح ریکارڈ کی گئی۔

رپورٹ میں کہا گیا پنجاب، اسلام آباد، آزادکشمیر ،گلگت بلتستان میں تمام ماحولیاتی نمونے پولیو سے پاک ،بلوچستان کے اضلاع ڈیرہ بگٹی ، کیچ میں وائرس موجودگی کی تصدیق ہوئی،خیبرپختونخوا کے جنوبی اضلاع میں پولیو کے 4 ماحولیاتی نمونے مثبت ، سندھ میں زیادہ تر مثبت نمونے کراچی و ملحقہ اضلاع سے رپورٹ ہوئے۔

حکام کے مطابق ماحولیاتی نگرانی پولیو وائرس کی بروقت نشاندہی کا موثر ذریعہ ہے، پولیو مہم کے دوران تقریباً 10 لاکھ بچے ویکسین سے محروم رہے، پولیو ویکسین سے انکار کی بڑی وجہ سوشل میڈیا پر پھیلائی جانے والی غلط معلومات ہیں۔