پشاور(بیورورپورٹ) کے پی کی سرکاری جامعات میں مرد اساتذہ کی طالبات سے دفاتر میں ملاقات پر پابندی عائد کر دی گئی۔
صوبائی محکمہ اعلیٰ تعلیم نے صوبے کی تمام سرکاری جامعات کو خط لکھتے ہوئے کہا تمام ڈیپارٹمنٹس میں خاتون فیکلٹی ممبر کو نامزد کیا جائے ، خاتون فیکلٹی ممبر طالبات کے مسائل و شکایات سن کر ازالہ کریں گی۔
خط میں کہا گیا تمام جامعات سال میں کم از کم ہر سہ ماہی سیمینار کریں،طالبات کو ہراسانی سے تحفظ کے ایکٹ پر آگاہی دی جائے۔
کے پی،مرد اساتذہ کی طالبات سے دفاتر میں ملاقات پر پابندی عائد



















