بجلی کے بنیادی ٹیرف میں کمی، فکسڈ چارجز بڑھانے کا فیصلہ

اسلام آباد:(بیورورپورٹ)بجلی کے بنیادی ٹیرف میں کمی، فکسڈ چارجز بڑھانے کافیصلہ،نیپرا نے حکومتی درخواست پر سماعت مکمل کرلی، اعدادوشمار کا جائزہ لےکر فیصلہ جاری کیا جائے گا۔

پاور ڈویژن حکام نے کہادرخواست پر نیپرا کے فیصلے کے بعد انڈسٹری کا ٹیرف4.04روپے کم ہوگا،پہلی بار بلنگ سائیکل میں صنعتوں پر عائد 101 ارب کی کراس سبسڈی صفر ہو جائےگی،وقت آگیا جس کا جو بوجھ ہے اسی پر ڈالنے کا فیصلہ کیا جائے۔

حکام نے کہا فکسڈ چارجز 7فیصد سے بڑھا کر 10فیصد کیا گیا، ملک میں انڈسٹری کا پہیہ چلانے کیلئے ٹیرف میں کمی ناگزیر ،خطے میں پاکستان کا انڈسٹری ٹیرف سب سے زیادہ ہے۔