پنجاب کے ہسپتالوں میں وسیع اکھاڑ پچھاڑ،ایم ایس جناح فارغ


لاہور: (اپنے رپورٹر سے)پنجاب کے ہسپتالوں میں وسیع اکھاڑ پچھاڑ،ایم ایس جناح فارغ،سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

پروفیسر ڈاکٹر حفیظ معین الدین جناح ہسپتال لاہور کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ مقرر، پروفیسر محسن شاہ کو ایم ایس کے عہدے سے ہٹا کر پی ایم او جناح ہسپتال کی خالی سیٹ پر تعینات کر دیا گیا ۔

عبدالرحمان بہاولپور وکٹوریہ ،اعجاز احمد بٹ ہولی فیملی ہسپتال راولپنڈی کے ایم ایس بن گئے، ڈاکٹر مامون اکبر قریشی میاں منشی ڈی ایچ کیو ،رانا خرم آفتاب گورنمنٹ ٹیچنگ شاہدرہ ،کامران آصف چلڈرن ملتان ، سعود افضل عزیز بھٹی شہید ٹیچنگ گجرات ،فیصل وحید ساہیوال ٹیچنگ ، ڈاکٹر سید فخر عباس شاہ نشتر ٹو ملتان ،امتیاز احمد رانا کو گوجرانوالہ ٹیچنگ ہسپتال کاایم ایس مقرر کردیا گیا،محکمہ صحت پنجاب کی جانب سے تقرریاں PCS ایکٹ 1974 کے تحت کی گئیں۔