موڈیز نے بینکنگ سیکٹر کا آوٹ لک مثبت سے مستحکم کر دیا


اسلام آباد: (بیورورپورٹ) موڈیز نے پاکستان کے بینکنگ سیکٹر کا آوٹ لک مثبت سے مستحکم کر دیا۔

آوٹ لک رپورٹ کے مطابق معاشی حالات میں بتدریج بہتری ،بحالی کی رفتار اب بھی سست ہے ،آئندہ 12 سے 18 ماہ میں بینکوں کی کارکردگی مستحکم رہے گی۔

رپورٹ کے مطابق پاکستان میں بلند شرح سود ،کریڈٹ رسک دباو برقرار ہے، حکومتی مالی مشکلات بینکنگ سیکٹر کےلئے بڑا چیلنج ہیں،2026 میں پاکستان کی جی ڈی پی نمو 3.5 فیصد رہنے کا اندازہ لگایا تاہم بیرونی فنانسنگ اور مہنگائی کے خدشات بدستور موجود ہیں ، پالیسی پر عملدرآمد کے خطرات آوٹ لک پر اثر انداز ہو سکتے ہیں۔