ماں کا دودھ ،معاشی و انسانی سرمائے کی ضمانت ہے،ڈاکٹر مختار برتھ

اسلام آباد: (بیورورپورٹ)وزیر مملکت صحت ڈاکٹر مختار برتھ نے کہا ہے بچوں کو ماں کا دودھ پلانا صرف صحت کا مسئلہ نہیں بلکہ پاکستان کے روشن مستقبل، مضبوط معیشت ،نسل نو کو بچانے کےلئے بہترین سرمایہ کاری اورتندرست معاشرے کی بنیاد رکھنے کےلئے سب سے موثر راستہ ہے،ان خیالات کااظہار انہوں نے مذاکراے سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

مذاکرے میں انکشاف کیا گیا پاکستان سالانہ 110 ارب سے زائد فارمولا دودھ پر خرچ کر رہا جبکہ حقیقت میں 2000 سے بھی کم شیر خوار بچوں کو طبی بنیادوں پر متبادل دودھ کی ضرورت ہوتی ہے۔