اپوزیشن جماعتیں احتجاج کی بجائے ایوان میں آئیں، مراد علی شاہ


کراچی: (بیورورپورٹ) وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے اپوزیشن جماعتیں احتجاج کی بجائے ایوان میں آئیں۔

صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے مراد علی شاہ نے کہا پورے ملک نے پہیہ جام کی کال مسترد کر دی، پاکستان ہڑتال جیسی سرگرمیوں کامتحمل نہیں ہوسکتا، اتوار کے روز بھی دکانیں کھلی رہیں،جماعتوں کوکہوں گا آگے کی طرف دیکھیں،جمہوریت کوکسی صورت نقصان نہیں پہنچاناچاہیے، چیلنجزکے باوجود کراچی آگے بڑھ رہا ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ نے کہا آتشزدگی جیسے سانحات کی روک تھام کیلئے اقدامات کرنا ہوں گے، مسائل کے حل کےلئے کوشاں ہیں، سانحہ گل پلازہ کے متاثرین کو تنہا نہیں چھوڑیں گے، حکومت متاثرین کومکمل سپورٹ کرے گی۔