ملک میں پارلیمانی نگرانی کمزور ، ایگزیکٹو کا غلبہ برقرار ہے، فافن


اسلام آباد:(بیورورپورٹ)فافن نے کہا ہے پارلیمانی نگرانی کمزور ، ایگزیکٹو کا غلبہ برقرار ہے، پارلیمانی کمیٹیوں کو مضبوط بنانے کیلئے قانون سازی،قائمہ کمیٹیوں کے سامنے پیش نہ ہونے والے افسروں کیلئے سزائیں مقرر کی جائیں۔

رپورٹ کے مطابق پارلیمانی کمیٹیوں کے اختیارات محض علامتی رہ گئے ،اصلاحات ضروری ہیں، آرٹیکل 66 کے تحت کمیٹیوں کو قابل نفاذ اختیارات دیئے جائیں تاکہ پارلیمانی نگرانی موثر بنائی جا سکے، کمیٹیوں کو وزرا ،افسروں کو طلب کرنے کا واضح اختیار دیا جائے۔

فافن نے مطالبہ کیا دستاویزات فراہم نہ کرنے اور غلط معلومات دینے پر بھی کارروائی ہونی چاہیے، رازداری کے نام پر معلومات روکنے کا غلط استعمال روکا ،کمیٹی ہدایات پر عدم عملدرآمد کی رپورٹ ایوان میں پیش کی جائے۔

رپور ٹ کے مطابق پارلیمانی نگرانی کمزور ،ایگزیکٹو کا غلبہ برقرار ہے، ذکر آئی ایم ایف رپورٹ میں بھی کیا گیا، قائمہ کمیٹیوں کو حقیقی احتسابی ادارہ بنانے کیلئے فوری اصلاحات ضروری ہیں کیونکہ موثر پارلیمانی نگرانی جمہوری نظام کی آئینی ضرورت ہے۔