کراچی، جماعت اسلامی کی پریس کانفرنس پر دھاوا، متعدد رہنما گرفتار


کراچی:(بیورورپورٹ)کراچی میں پولیس کا جماعت اسلامی کی پریس کانفرنس پر دھاوا، متعدد رہنماﺅں کو گرفتار کرلیا گیا،گرفتار ہونےوالوں میںجماعت اسلامی کراچی کے قائم مقام امیر مسلم پرویز، رکن سندھ اسمبلی فاروق بھی شامل ہیں۔

ترجمان نے کہارہنماﺅں نے جیسے ہی پریس کانفرنس کا آغاز کیا تو پولیس نے روک دیا،ٹینٹ بھی اکھاڑ دیا ،الیکشن کمیشن آفس کے باہر تمام دکانیں ، ہوٹل بند کرا دئیے۔