عوامی عہدے کےلئے گریجویشن کو لازمی قرار دینے کا بل مسترد


اسلام آباد:(بیورورپورٹ)قائمہ کمیٹی سینٹ نے عوامی عہدے کےلئے گریجویشن کو لازمی شرط قرار دینے کا بل مسترد کردیا۔

فیملی کورٹس ترمیمی بل بھی زیر بحث آیا، کمیٹی نے فریقین کی رضامندی سے ویڈیو ، آڈیو ریکارڈنگ کی سفارش منظور کرلی،سینیٹر کامران مرتضیٰ نے کہا عدالت کو حال پر چھوڑ دیں، وکلا ترمیم کا غلط استعمال کریں گے،کمیٹی نے آرٹیکل 228 میں ترمیم کا بل موخرکر دیا ۔