لاہور:(سپورٹس رپورٹر)پاکستان کا بڑا فیصلہ،ٹی 20 ورلڈ کپ میں شرکت کااعلان کرتے ہوئے بھارت کیخلاف میچ کا بائیکاٹ کردیا۔
چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے وزیراعظم شہباز شریف سے اہم ملاقات کی،ٹی20 ورلڈ کپ میں شرکت کے معاملے پر مشاورت کی گئی۔
طویل مشاورت کے بعد حکومت کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا پاکستان ٹی 20 ورلڈ کپ میں شرکت کرےگاتاہم ٹیم 15 فروری کو بھارت کےخلاف شیڈول میچ نہیں کھیلے گی،ذرائع کے مطابق حکومت نے فیصلہ بنگلہ دیش کےساتھ اظہار یکجہتی کے طور پر کیا۔
حکومتی ذرائع کے مطابق بھارت کےخلاف میچ نہ کھیلنے کے فیصلے کی کئی وجوہات ہیں، بنگلہ دیش کے معاملے پر آئی سی سی کا جانبدارانہ فیصلہ مرکزی حیثیت رکھتا ہے،جے شاہ نے آئی سی سی کو انڈین کرکٹ کونسل بنا دیا، جانبدارانہ فیصلوں سے انصاف ،برابری کے اصول کی دھجیاں بکھرگئیں،آئی سی سی پلیٹ فارم پرایک ملک کی خاطر دہرامعیار اپنایا جاتا ہے۔
پاکستان کا بڑا فیصلہ،ٹی 20 ورلڈ کپ میں شرکت کااعلان ،بھارت کیخلاف میچ کا بائیکاٹ



















