اسلام آباد (بیورو رپورٹ) وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے کہا بات اڈیالہ سے پمز تک پہنچ گئی لیکن اہل خانہ کو نہیں بتایا گیا، سب سے بڑی تشویش یہ ہے کہ پمز ہسپتال میں کوئی ریٹینا سپیشلٹ ہے ہی نہیں،سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ کے پی نے کہا بانی پی ٹی آئی کی آنکھ کا آپریشن ہوا اور ہم سے چھپایا گیا، ہسپتال لے جایا گیا اور وقت بھی صحیح نہیں بتایا گیا، بانی کو جب بیماری لاحق ہوئی تو جیل میں معائنہ ہوا ہوگا، معائنے کا فیملی اور وکلا کو نہیں بتایا گیا، 5 دن حکومت نفی کرتی رہی، کل بھی اڈیالہ کے باہر بیٹھے رہے، ہم چیف جسٹس سے ملنے آئے تھے لیکن رجسٹرار سے ملاقات ہوئی ، جب تک اندر سے کوئی جواب نہیں آتا ہم یہیں بیٹھے ہیں،وزیراعلیٰ کے پی نے کہا ہماری بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہیں کرائی جا رہی، ہمارے پاس اور آپشنز بھی موجود ہیں،دوسری جانب چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹرگوہر نے کہا بانی کو کچھ ہوا تو سسٹم نہیں پورا پاکستان ہل جائےگا، پریس کانفرنس کرتے ہوئے بیرسٹرگوہر نے کہا کہتے ہیں بانی کا جیل میں ہونا سب سے بڑا کرائسز ہے، یہ بتائیں بانی کی بیماری کیوں چھپائی؟ اگر انھیں کچھ ہوا تو سسٹم نہیں پورا پاکستان ہل جائے گا، شوکت خانم کے ڈاکٹرز کو بانی کا معائنہ کرنے کی اجازت دی جائے،بیرسٹر گوہر نے کہا ذاتی معالجین ڈاکٹر فیصل اور ڈاکٹر عاصم کو بانی سے ملنا دیا جائے،الیکشن کے حوالے سے ہماری حکومت سے کوئی بات چیت نہیں ہوئی، ہماری کسی سے بات نہیں ہوئی،یہ محض افواہیں ہیں اس پر مت جائیں،پی ٹی آئی رہنما سلمان اکرم راجہنے چیف جسٹس یحییٰ آفریدی سے ملاقات کی،ذرائع کے مطابق رہنما پی ٹی آئی سلمان اکرم راجہ کی چیف جسٹس سے ملاقات 30 منٹ سے زائد جاری رہی، ملاقات میں سلمان اکرم راجہ نے چیف جسٹس کو پی ٹی آئی کے تحفظات کے بارے میں آگاہ کیا، بعد ازاں سلمان اکرم راجہ نے گفتگو کرتے ہوئے کہا صبح سے سپریم کورٹ کے باہر موجود ہیں، بانی پی ٹی آئی کی صحت سے زیادہ ہمارے لیے کچھ اہم نہیں ، چیف جسٹس اور اٹارنی جنرل سے ملاقاتیں اور رابطوں میں رہے، پورے دن کی تگ و دو کے بعد جو حاصل ہوا وہ بلکل تسلی بخش نہیں ،سینئر قانون دان ، پی ٹی آئی رہنما ڈاکٹر بابر اعوان نے کہا بتایا گیا چھوٹا سا مسئلہ تھا اس لیے رات کو پمز لایا گیا لیکن عمران خان کو چھوٹے مسئلے کےلئے نہیں بلکہ کسی بڑے مسئلے کی وجہ سے اسپتال لایا گیا۔
پمز ہسپتال میں کوئی ریٹینا سپیشلٹ ہے ہی نہیں: سہیل آفریدی، بانی کو کچھ ہوا توپورا پاکستان ہل جائےگا: بیرسٹر گوہر



















